the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹریفک کا زبردست ہجوم ۔ آتش بازی ۔ مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام
حیدرآباد ۔ 31؍ دسمبر (اعتمادنیوز) شہر میں آج رات نوجوانوں نے خوشی سے سرشار رقص کرتے ہوئے سال 2014ء کا پر جوش استقبال کیا ۔ اس موقع پر سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق آج رات سے ہی شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک کا زبردست ہجوم دیکھا گیا ‘جوں جوں رات بڑھتی گئی اور 12 بجے کے قریب سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام ہوگیا ۔ نوجوان لڑکے ‘ لڑکیاں نئے سال کا جشن منانے کیلئے موٹر سیکلوں ‘ گاڑیوں پر جوش و خروش سے نکل پڑے ۔ رات 12 بجتے ہی زبردست آتش بازی کی گئی اور نوجوانوں نے رقص کرتے ہوئے آوازوں اورچیخوں سے آسمان سر پر اٹھالیا۔ گاڑیوں پر سوار نوجوان ہاتھ ہلاتے ہوئے ‘ ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے راہ گیروں اور دوسروں کو سال نو کی مبارکباد دیتے دیکھے گئے ۔ کمشنر پولیس انوراگ شرما نے سکریٹریٹ کے قریب کیک



کاٹ کر نئے سال کا استقبال کیا ۔ رات 12 بجے کے قریب نیکلس روڈ اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم دن کا منظر پیش کررہاتھا ‘ موٹر سیکلوں پر تین ‘ تین نوجوان سوار جوش سے جھوم رہے تھے اور بعض گاڑی کی سیٹ پر کھڑے ہوکر کرتب بازی کررہے تھے ۔ برق رفتاری سے گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دیکھی گئی ۔بعض نوجوان گاڑیوں کے سائیڈ اسٹینڈ کو سڑک سے رگڑتے ہوئے چنگاریاں اڑارہے تھے جب کہ بعض نوجوان فور وہیلرس کی چھتوں پر بیٹھے نظر آرہے تھے ۔ شہر کے کئی بیکریوں اور ہوٹلوں کو سال نو کے پیش نظر سجایا گیا تھا ۔ شہر کے مضافاتی علاقوں کے ریسارٹس میں سال نو کی تقاریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا جب کہ شہر کے کئی پبس اور کلبس میں بھی پارٹیاں رکھی گئیں ۔ پرانا شہر کے بعض علاقوں میں بیکریوں کے سامنے کیک کے خصوصی کاؤنٹرس لگائے گئے جہاں خریداروں کی کافی تعداد دیکھی گئی ۔ سٹی پولیس نے سال نو کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.